پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔ پاکستان تناؤکی کمی کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھےگا۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل حملے خطےمیں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتےہیں کہ لبنان کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ لبنان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہاہے، لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان تناؤ میں کمی کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھےگا۔ امریکا کی مدد سے لبنان اور اسرائیل میں سیزفائر کی حمایت کرتے ہیں۔






















