عید تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے نے دوبارہ بہتری دکھانا شروع کر دی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہو کر 279 روپے 52 پیسے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔





















