پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان کے مطابق کل سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ کسان اپنی تمام ترپیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔
اعلامیے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب اور منڈی بہاوالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔





















