باغوں کے شہر لاہور نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
شہر میں صبح کے وقت دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 183 ریکارڈ کی جارہی ہے۔
پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی،موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک بند ہے۔
موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔