ملک بھرسےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع ہونےپر الیکشن کمیشن نےفیس کی مدمیں 65کروڑ 57 لاکھ 20 ہزارسےزائدرقم موصول کر لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کو فیس کی مد میں قومی اسمبلی کےکاغذات نامزدگی میں 24کروڑ96 لاکھ روپے سے زائد رقم موصول ہوئی ہے صوبائی اسمبلیوں کے کاغذات نامزدگیوں کی مد میں 40کروڑ60 لاکھ روپے سے زائد موصول ہوئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی فیس30ہزار روپے وصول کی گئی جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فیس 20ہزار روپے مقرر تھی۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فیس سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع ہوگی قومی اسمبلی کیلئے مجموعی طور پر8322 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے مجموعی طورپر 20ہزار304 امیدواروں میدان میں آئے۔