سماء کی نشاندہی پر نگران وزیراعظم نے ایکشن لے لیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی، ایڈوائس صدر مملکت کو ارسال کردی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت چند روز قبل کی تھی، جس کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنےاحدچیمہ کوہٹانےکی ایڈوائس صدرمملکت کوبھجوا دی، الیکشن کمیشن نے سابق حکومت میں شامل کابینہ ارکان کیخلاف درخواست پر فیصلہ دیا تھا۔
نگران وزیراعظم نے الیکشن کمشن کے حکم پر آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ وزیراعظم کے سیکریٹری نے اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھیج دیا۔
وزیراعظم آفس نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے متبادل افسروں کے نام طلب کرلئے ہیں، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر خرم آغا نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ نگران وزیراعظم سے منظوری کیلئے افسران کا پینل تجویز کیا جائے۔