پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری سےسابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے طویل ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ سال8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی گہما گہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، اور اس صورتحال میں سیاسی رہنمائوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیصل واؤڈا کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔@AAliZardari pic.twitter.com/eOMgLVs54i
— PPP (@MediaCellPPP) December 22, 2023
اسی سلسلے میںتحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی وزیررہنے والے اور بعد ازاں پارٹی کو خیرآباد کہنے والے فیصل واوڈا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کی ۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس( ٹویٹر) پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور فیصل واوڈا کی ملاقات میں سیاسی حالات اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔