پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں پہلے روز باؤلنگ ٹھیک سے نہیں کرسکے جس کی وجہ سے زیادہ رنز بنے اور میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ہماری باؤلنگ اچھی نہیں ہوئی تھی جس کے باعث آسٹریلیا نے زیادہ رنز بنائے اور وہیں سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف چوتھے ٹی 20 میں تاریخی فتح
مڈل آرڈ بیٹر کا کہنا تھا کہ امید ہے ہم دوسرے میچ میں پھر سے غلطیاں نہیں دہرائیں گے، پِچ دیکھ کر پاکستان جیسا احساس ہورہا ہے اور تمام بیٹر اچھا محسوس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ خرم شہزاد دورہ آسٹریلیا کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے
سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں نئے باؤلرز تھے اور نئے باؤلرز کو ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔
انہوں نے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کے سیریز سے باہر ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
Saud Shakeel's media talk in Melbourne.#AUSvPAK pic.twitter.com/kUJkkyAdfG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2023
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں اور ایک اننگ سے کم بیک کرسکتے ہیں، امید ہے میلبرن میں وہ اچھی اننگز کھیل کر فارم واپس لائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔