انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تاریخی شکست دے کر پانچ میچز پر مشتمل سیریز دو، دو سے برابر کردی۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں تروبہ میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف تاریخ ساز فتح حاصل کی۔
ٹیم ریکارڈز
انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف کئے جانے والا سب سے بڑا مجموعہ اور ٹی 20 فارمیٹ کی تاریخ میں پانچواں سب سے بڑا سکور تھا۔
مہمان ٹیم نے کیریبین میں کسی بھی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
فل سالٹ ریکارڈز
انگلش ٹیم کے بیٹر فل سالٹ نے 57 گیندوں پر 119 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 10 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
سالٹ نے اپنی ریکارڈ ساز اننگ کی بدولت اہم اعزاز حاصل کئے، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں بطور انگلش کھلاڑی سب سے زیادہ انفرادی سکور بنایا اور ایلکس ہیلز کے 116 رنر کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
فل سالٹ انگلینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے جنہوں نے متعدد ٹی ٹوئنٹی سنچریاں سکور کیں جبکہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے کسی کھلاڑی کا سب سے زیادہ ( 10 )چھکوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
ویسٹ انڈین اننگ
ہدف کے تعاقب میں پوری میزبان ٹیم 15.3 اوورز میں 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 75 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آلراؤنڈر آندرے رسل نے 25 گیندوں پر 51 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ نکولس پوران 39 رنز بنا سکے۔