وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلےکی شدت 3.2ریکارڈکی گئی۔
اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے دوران لوگوں میں حوف ہراس پھیل گیا، اور لوگ قلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
یاد رہے کہ 18 دسمبر کو بھی وفاقی دارالحکومت ہولناک زلزلے سے لرز اُٹھا تھا ،اورریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.8ریکارڈ کی گئی تھی۔
ریکٹراسکیل پر زلزلے کی گہرائی زیر زمین 140 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں ڈوڈا سے103 کلومیٹرمشرق میں تھا، کشمیر ودیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے۔