ملک میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور تمام پارٹیوں کے رہنماوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف نے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کر لیئے گئے ہیں، مانسہرہ کے حلقہ این اے 14 سے ن لیگ کے اہم رہنما سردار یوسف سمیت کل 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیئے ہیں ۔
ان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق چیئرمین عمران خان نے بھی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن میں میانوالی ، اسلام آباد اور لاہور شامل ہیں ۔پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے اپنی سزا کی معطلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
ان کے علاوہ شہبازشریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے نامزدگی فارم موصول ہو گیا ہے، پارٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہبازشریف کی طرف سے رہنما صالحین تنولی نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی موصول کیئے ہیں ۔