آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا، اورڈسکوز کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ پندرہ پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکوزکیلئےفی یونٹ قیمت میں1روپے15پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ، جس سے صارفین پر22ارب29کروڑروپےاضافی بوجھ پڑےگا۔
نیپرااتھارٹی نےحتمی منظوری کیلئےنوٹیفکیشن حکومت کوبھجوادیا، اورحکومتی منظوری کےبعد بجلی قیمتوں میں اضافےکااطلاق یکم جنوری 2024سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 3 ماہ مارچ 2024تک لاگو رہےگا،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پرہوگا۔