الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ صوبے میں الیکشن کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق صاف اور شفاف الیکشن کرائے گا۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کے لیے تیار ہیں ، صوبے بھر میں پچاس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جبکہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری آئی جی پنجاب کی ہوگی۔
سعید گل نے کہا کہ جو ریٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا اس کیخلاف کارروائی کریں گے، انتخابات کےدوران سکیورٹی کی ذمہ داری آئی جی پنجاب کی ہوگی اور انہوں نے سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد 2 گھنٹوں میں نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق صاف شفاف الیکشن کرائے گا اور ووٹرز سے اپیل ہے کہ پولنگ ڈے پر ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔