عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں اضافے کے بعدمقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2043ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ، جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کے اضافے کے بعد کراچی ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب 10گرام سونا 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپےکا ہوگیا ہے۔