چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا سیاسی اختلافات کوسیاسی اختلاف ہی رکھیں ذاتی دشمنی پر نہ اتریں،ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےہائیکورٹ بار سےخطاب میں کہا ہےکہ پرانی سیاستدانوں میں یہ تربیت کی جاتی ہےمیرے ہو تو اچھے ہو،فلاں جماعت سے تعلق رکھتے ہو تو غدار ہوکافر ہو، اس طرح ہم ملک نہیں چلاسکتے۔
بلاول بھٹو نےمزید کہا اتنےسالوں بعدقائدعوام کو انصاف دیا جائےگا،ججزصاحبان اپنے ہی ادروں سےخون کےداغ فیصلوں سےدھوئیں گے،صرف اس لیےنہیں میرے خاندان، جماعت، کارکنان کو انصاف دیں گے،صرف اس لیےوہ ایک اورپتھر پرلکیر کھینیچے،آج کے بعد کسی وزیراعظم کے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا آپ کی مدد چاہیےجوملک میں بخارچڑھا ہےاسےتوڑیں گے،ہم ایک دوسرے کو گالی دیکرکہتے ہیں ہم سیاست کررہے ہیں،ایک دوسرے کوجیل بھیجنا اپنی کامیابی سمجھتے ہیں،یہ کامیابی نہیں یہ سیاستدانوں کی شکست ہے۔زبردستی جئے بھٹو کے نعرے نہیں لگواؤں گا۔