رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو ضمانتی مچلکےجمع ہونےپرکوٹ لکھپت جیل حکام نےرہاکردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔لاہور ہائیکورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم
پی ٹی آئی رہنماشیرافضل مروت کو نقص امن کے سبب حراست میں لینے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کر دیا گیا تھا ، جس پر آج لاہور ہائیکورٹ نے ضمانتی مچلکےجمع ہونےپرکوٹ لکھپت جیل حکام نےرہاکردیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔شیر افضل مروت کو ایک ماہ کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بندکردیا گیا
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماشیرافضل مروت کوکوٹ لکھپت جیل سےرہاکردیاگیا، ان کوچندروزقبل لاہورہائیکورٹ کےباہرسےحراست میں لیاگیاتھا، اور ڈی سی لاہور نےان کی ایک ماہ کی نظربندی کاحکم دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں :۔شیر افضل مروت کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا
جیل کے باہر شیر افضل مروت نے میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں مجھ سےناروا سلوک کیاگیا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی طرح جیل جانےکی روایت پوری ہوگئی، الیکشن لڑیں گے اور زور سے لڑیں گے۔