لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور قانونی ٹیم کے ممبر شیر افضل مروت کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شیر افضل مروت کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا
پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس کے دوران انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔
عدالت عالیہ کی جانب سے شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔