تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو ایک ماہ کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بندکر دیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے شیر افضل مروت کی ایک ماہ کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری کیے ۔ جس کے مطابق ان کو3ایم پی اوکےتحت گرفتارکیاگیا ہے اور ڈپٹی کمشنر نےان کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔شیر افضل مروت کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا
نوٹیفکیشن کے مطابق شیرافضل مروت کونقص امن کےخدشے کے پیش نظر پولیس نےجی پی اوچوک مال روڈ لاہورسےگرفتارکیا،اور ان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے۔