اسرائیل نے مزید چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی،اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 458 ہوگئی۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں 57 فوجی افسران شامل ہیں،13 کرنل اور 33 میجر رینک کے افسران مارے گئے۔دوسری جانب جبالیہ کیمپ پر بمباری،شہدا کی تعداد 90 ہوگئی،نصیرات میں بمباری سے 25 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کےمطابق شہدا میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شامل ہیں،شہدا میں ایک خاتون فلسطینی صحافی بھی شامل ہیں،ناصر اسپتال پرگولہ گرنے سے ایک بچی شہید ہوگئی،مغربی کنارے میں نابلس،اریحا اوردیگر علاقوں میں چھاپےمارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب سابق برطانوی وزیردفاع وین ویلس کا کہنا ہےکہ فلسطینیوں کا قتل عام اس مسئلے کا حل نہیں ہے،نیتن یاہوقتل عام کے ذریعے اس تنازعے کو طول دے رہا ہے،حماس کے حملے کو نہ روک پانا اسرائیلی کی بڑی غلطی تھی۔
ادھر حماس نے لبنان میں بھی بھرتیاں شروع کردیں،لبنان میں فلسطینی پناہ گزین حماس کا حصہ بن رہےہیں،حزب اللہ نئی بھرتیوں میں حماس کی مدد کر رہی ہے۔