لاہور سمیت پنجاب بھرمیں صبح سویرے شدید دھند کا راج ہے،شہر کی اہم شاہراہوں پر حد نگاہ چند میٹر تک رہ گئی۔
قومی شاہراہ پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس کی شرح 188ریکارڈ کی جارہی ہے،جبکہ آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم2کوٹ مومن سےپنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند ہے،جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایم5شیرشاہ سےظاہرپیرتک ،ایم4فیصل آبادسےعبدالحکیم تک بند ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔