ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روزانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی ۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/LMxaiXVVRr#SBPExchangeRate pic.twitter.com/xpYz6J5yb9
— SBP (@StateBank_Pak) December 14, 2023
انٹربینک میں ڈالر10پیسےسستا ہوکر283 روپے51پیسےپربند ہوا،جبکہ آج دن بھر لین دین کے دوران انٹربینک میں ڈالر 36 پیسےسستا ہونے کےبعد 283 روپے 25 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :۔روپے کی قدربحال، امریکی ڈالرمزید سستا ہوگیا
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر284روپے50پیسےپرمستحکم رہا۔ جبکہ گزشتہ روز ڈالر25 پیسےسستا ہوکر284 روپے50 پیسےپرآگیا تھا۔