سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی شکایت خارج کر دی ۔ فیصلے سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کو باقاعدہ طور پر بھی آگاہ کر دیا ہے۔
عمر ایوب نے بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں عام انتخابات دو ہزار چوبیس میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے گیارہ فروری کو ہونے والے اپنے اجلاس میں اس شکایت کا جائزہ لیا تھا۔ کونسل نے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کی شکایت کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔





















