اسلام آباد میں اٹھال چوک پر شہریوں اور موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والے ملزم واثق کوعدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظورکرلیاہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نےکی۔ ملزم کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ملزم کی عمرابھی سولہ سال ہے۔ ملزم گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔ مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔ تفتیشی افسر نےبتایا کہ گاڑی میں موجود دیگر لوگوں کوگرفتارکرنا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چودہ دن کا ریمانڈ چاہیے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم واثق کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا۔ اٹھال چوک حادثے کے دوران چار افردار جاں بحق اورچار زخمی ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں درج ہے۔





















