روپے کے مقابلےمیں آج پھر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 36 پیسےسستا ہونے کےبعد 283 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں منفی رجحان دیکھا گیا تاہم ابھی 12 بجکر 37 منٹ تک اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 195 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 475 پر آگیا۔گزشتہ روز انڈیکس 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔