استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو ٹریننگ روکنے کا حکم الیکشن ملتوی ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔
آئی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسروں کی ٹریننگ روکنے کے حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹس کا بطور ڈی آر اوز اور آر اوز تعیناتی کی مخالفت پی ٹی آئی کا شرمناک تاخیری حربہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ پی ٹی آئی آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے، شہباز شریف
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ رکوانے کی کوشش کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی تشریح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ روکنے کی درخواست نے خوفزدہ پی ٹی آئی کا پول کھول دیا ہے، آٹھ فروری کےانتخابات ملتوی کروا کر تحریک انصاف ووٹرز کے حق سے انحراف کر رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت روک دی
ان کا کہنا تھا انتشار پارٹی اپنے اندرونی خلفشاراور تقسیم کا شکار ہونے سے ٹائم آوٹ مانگ رہی ہے، کلین سویپ کی دعویدار جماعت کو انتخابات میں ضمانتیں ضبط ہونے کا یقین ہوچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس اس وقت نہ الیکٹیبلز رہے ہیں نہ ایلیجیبلز رہے ہیں صرف ریجیکٹیبلزرہ گئے ہیں۔