پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ملک میں آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے۔
اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سائفر کہانی اورآئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منصوبہ بندی کی طرح یہ حربہ بھی انتخابات کے خلاف ایک نئی سازش ہے۔
الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے۔ سائیفر کہانی اور آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منصوبہ بندی کی طرح یہ حربہ بھی انتخابات کے خلاف ایک نئی سازش ہے۔ 2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی جس پر پی ٹی…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 14, 2023
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی لیکن اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہو گی۔