آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی سکواڈکا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے ، جس کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دی دیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی ممبران کی آج لاہور میں ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن سے ملاقات ہوگی،ایشیاکپ والے اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نسیم شاہ اگر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تو4فاسٹ بولرز کے ناموں پر مشاورت ہوگی،جن میں زمان خان، حسن علی، محمد حسنین، شاہ نواز دھانی کے ناموں پر غور ہوگا، جبکہ حسن علی اگر مکمل فٹ ہوئے تو پہلی چوائس ہونگے۔
اس کے علاوہ ورلڈکپ اسکواڈ پر مشاورت کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم سے رابطہ کیا ہے، بابراعظم اور انضمام الحق کی ملاقات کل ہوگی۔