موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔
پنجاب اورسندھ سمیت ملک کے کئی حصوں میں دھند کا راج ہے ،شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹروے ایم فور شام کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، جبکہ ایم فائیو بھی شیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
ترجمان موٹروے سید عمران احمد کا کہنا ہےکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
پنڈی بھٹیاں کےگردونواح میں شدید دھند کا راج ہے،جہاں حد نگاہ دس میٹر ہوگئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہے۔موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔دھند کے باعث مسافروں کو دوران ڈرائیونگ مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب جہلم شہر اور گردونواح میں دھند کے ڈیرے ہیں،حد نگاہ انتہائی کم سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دھند کی وجہ سے اندرون شہر اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے،سکول اور کالحز جانے والے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے،
اُدھرساہیوال شہر اورگردو نواح میں شدید دھند کا راج ہے،دھند سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔