نگران وزیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے فلسطین اور کشمیر جیسے جن مسائل کیلئے اقوام متحدہ کا وجود ہے، وہ مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں کشمیرکا معاملہ عالمی عدالتوں میں لے جائے بغیر حل نہیں ہوگا ۔
اسلام آباد میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کےزیراہتمام کشمیرکانفرنس سے خطاب میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کشمیر کےاندرانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، اجتماعی قبریں بن رہی ہیں، حریت رہنماوں کی قبروں پر بھی بھارتی فورسز کا پہرہ ہے، دو ہزار انیس کے بعد مودی نے مقبوضہ کشمیر میں فورسز مزید بڑھا دی ہیں ۔
مشعال ملک نے بھارتی عدالتوں کو مودی کا سہولت کار بھی قرار دیا ، کہا دو روز میں یاسین ملک کیس کا فیصلہ آنا ہے، جو ہمارے خلاف ہی آئے گا انٹرنیشنل میڈیا کو یاسین ملک کیس میں رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی، یاسین ملک کی پھانسی کو مودی انتخابی مہم میں استعمال کررہا ہے ۔