نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بھل صفائی 26دسمبر سے شروع ہو گی اور 20جنوری تک جاری رہے گی تمام ڈویژنل کمشنرزکونہروں کی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہےبھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے۔بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔
وزیراعلی محسن نقوی کا نہری پانی کی چوری کی سدباب کے لئے موثر کارروائی کا حکم دیا گیا ہےانتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میںایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ،سیکرٹریز ،زراعت ،آبپاشی، خوراک، اطلاعات،کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت ہوئی ہےصوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سےیوریاکھادکی شارٹیج پر بھی بات ہوئی ہے2لاکھ ٹن کھاد20دسمبرسےپورٹ پرآناشروع ہوجائےگی کھادکی شارٹیج میں کمی کےلیےکوشش کررہےہیںذخیرہ اندوزوں کےخلاف بھی ایکشن ہورہاہے۔