عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، پٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔
آئل مارکیٹنگ کپمنیوں کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر کی 15 تاریخ کو کرے گی۔