سماء ٹی وی نےبانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کیخلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نیب کے گواہان کی فہرست حاصل کرلی سابق وزیراعظم کی کابینہ کے صرف تین ارکان گواہی دینے پر تیار ہوئےایم کیو ایم کے کسی بھی وزیر نے گواہ بننے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔
رپورٹس کے مطابق سما ٹی وی نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام گواہان کی فہرست حاصل کرلی،ایم کیو ایم کا کوئی وفاقی وزیر سابق وزیراعظم کیخلاف گواہ نہیں بناپی ٹی آئی کابینہ میں سے صرف تین وفاقی وزرا ہی نیب کے گواہ بنے ہیںریفرنس کے گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال شامل ہیں۔
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف نہیں صرف بطور گواہ شامل ہوئے ہیں نیب کے دیگر گواہان میں بینک اور ایس ای سی پی افسران اور پٹواری بھی شامل ہیںایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیںالقادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔