پاکستان تحریک انصاف کے جوائنٹ سیکریٹری نعمان شاہ نے سانحہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے جوائنٹ سیکریٹری نعمان شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعدسابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا ہے،غلط فیصلوں کی وجہ سے کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے پنجاب میں بزدار اور گوگی کی پشت پناہی کر کے کرپشن کو فروغ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کرنے سے کارکن مایوس ہوئے ہیںجیلوں میں قید خواتین کارکنوں سے ملنے کے لیے کسی کمیٹی نے خدمات سرانجام نہیں دیںسابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی،اب پی ٹی آئی وینٹیلیٹر پر آگئی ہےانٹرا پارٹی الیکشن جیسی جعل سازی سے پارٹی کو زندہ نہیں کیا جاسکتا۔