سپریم کورٹ نے سابق فاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے علاقے سابق فاٹامیں گھی اور اسٹیل ملز مالکان کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد تیس جون دوہزار چوبیس تک سیلز ٹیکس عائد کرنا غیر آئینی ہے۔ آئینی ترمیم کے ذریعے قبائلی علاقوں کا انضمام ہوا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں انڈسٹری کے فروغ کے لیے سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے سنایا۔