سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نوازشریف کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے ان کے وزیراعظم بننے کا تاثر دینا مسلم لیگ نون کے لئے نقصان دے ہو سکتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے فیصل آباد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل نوازشریف کے وزیر اعظم بننے کا تاثر دینا غلط ہے،مسلم لیگ ن کے رہنمان موجودہ صورتحال میں اپنا ہی نقصان کر رہے، ملک میں درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لیے عوام کی نمائندہ حکومت ضروری ہے، نگران حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے فیصلے نہیں لے سکتی، ہمارا اتحاد ملک کے مفاد اور مسائل کے حل کے لیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں ،صاف انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کی کوشش سے ہو گا، نفرتوں سے پاک اور پر امن ماحول میں انتخابات ہونے چاہئیں،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوام کی نمائندہ حکومت ضروری ہے، مفاد کے لیے جیسے پی ڈی ایم اور دیگر جماعتیں اکٹھی ہوئی وہ ایک اچھا عمل تھا ،الیکشن سے پہلے کیسے کوئی وزیر اعظم بننے کا تاثر دیا جاسکتا ہے، جو اس وقت صورتحال ہے اس وقت مسلم لیگ ن کو اس کا نقصان ہورہا ہے،بطور ایک سیاسی کارکن میں سمجھتا ہوں مسلم لیگ کے لیے یہ اچھا تاثر نہیں،
تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کو پرامن بنائیں،صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد صحیح معنوں میں اصل حکومت ہوگی،ملک میں ایک ووٹ کے ذریعے ہی حکومت بننی چاہیے، آئینی پوزیشن تو یہی ہے کہ 90 دن میں انتخابات ہوں،حلقہ بندیوں کی وجہ سے 90 دن میں انتخابات نہیں ہویے،کسی بھی جمہوری ملک کے لیے بروقت انتخابات ضروری ہیں،جہاں پارلیمنٹ فعال نہیں وہاں کیسے ملک چلے گا،انتخابات جب ہوتے ہیں تو اعتراضات ایک دوسرے پر ہوتے ہیں۔