چند روز سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بندش کی خبریں گردش کررہی ہیں، جس پر قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بھی وضاحت جاری کردی۔
ترجمان پی آئی اے نے قومی ایئرلائن کے مالی حالات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی بندش سے متعلق خدشات اور خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایک مخصوص حلقے کی جانب سے پھیلایا گیا اضطراب بے بنیاد ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو بندش کی تاریخ قرار دینے سے پی آئی اے کی ساکھ مجروح ہوئی۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ فنڈز کے حصول کی کوششوں میں کامیاب رہی ہے، قومی ایئر لائن انتہائی ضروری ملکی اور بین الاقوامی ادائیگیاں کر رہی ہے، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کیلئے اربوں روپے کا قلیل مدتی قرض منظور کرلیا گیا ہے، نیشنل بینک نے قومی ایئر لائن کیلئے 13 ارب روپے قرض کی منظوری دے دی جس کی مدت 6 ماہ سے ایک سال تک ہوگی جبکہ عسکری بینک بھی 7 سے 10 روپے کیلئے پی ٹی آئی کو 5 ارب ڈالر دے گا۔