وزیراعلیٰ پنجاب کا چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کیلئے تاریخ ساز اقدام سامنے آیا ہے۔45سال سے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کا رکا ہوا کام چند ماہ میں مکمل کر لیا گیا۔
چولستان کے 27 ہزار کاشتکاروں کو3لاکھ 44ہزار ایکڑ اراضی قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کی گئی۔،وزیراعلیٰ محسن نقوی نےالاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا آغازکیا۔
اس موقع پروزیراعلی محسن نقوی نےکہا 27ہزار کاشتکاروں کوساڑھے 12 ایکڑ فی کس اراضی 5سالہ لیزپردی جائیگی۔آج کا دن چولستان کے باسیوں کے لئے یاد گار دن ہے۔جلد چولستان آکرقرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو الاٹمنٹ کے کاغذات دیں گے۔
محسن نقوی نے کہا 1978 سے چولستان کے لوگوں کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ کا عمل زیرالتوا تھا۔