نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے، زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں، غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا اور آمدن بڑھانا ترجیح ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں، ورلڈ بینک سے 2 ارب ڈالر ملنے کی بھی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے اخراجات کم کریں اور آمدن بڑھائیں، کوشش ہے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے۔
شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ حکومت اور ایس آئی ایف سی مل کر روپے کی قدر میں بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں، ان اقدامات کا آئی ایم ایف کی شرائط سے کوئی ٹکراؤ نہیں۔