لاہورہائیکورٹ نے پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو دس ہزار روپے جبکہ کمرشل صارفین کوبیس ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کردی۔
رپورٹس کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پرسماعت کی۔ ڈی جی ماحولیات نےڈی سیل فیکٹریوں کودوبارہ سیل کرنے کی رپورٹ پیش کی عدالت نے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت کی۔دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10لاکھ روپے تک جرمانے کاحکم بھِی دیا گیا۔
عدالت نے سیل شدہ فیکٹریاں ڈی سیل کرانے کے لیے جوڈیشل واٹرکمشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیفے ڈی سیل کرنے کے حوالے سے ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کردی
انسداد سموگ کیس کےحوالے سے درخواستوں کی سماعت کےدوران ہائی کورٹ نے پانی ضائع کرنےوالے گھریلو صارفین کو دس ہزار روپے جبکہ کمرشل صارفین کوبیس ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے مصنوعی بارش کی اجازت نہیں دیں گے،عوامی پیسہ ایسے استعمال نہیں ہونا چاہیے اورکارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔