قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کاایک اورفضائی میزبان کینیڈامیں سلپ ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے نے اسٹیورڈایازقریشی کےسلپ ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی میزبان نےٹورنٹوسےواپسی کی پروازپرڈیوٹی پررپورٹ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی آئی اے کے مزید دو فضائی میزبان بیرون ملک سلپ ہو گئے
پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائنز کےفضائی میزبان ایازقریشی کاتعلق پی آئی اےلاہوربیس سےہے۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی مالی بد حالی اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے درجنوں فضائی میزبان بیرون ممالک پروازوں سے سلپ ہو چکے ہیں سلپ ہونے والوں میں فضائی کیبن کریو خالد آفریدی اور فدا حسین شاہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔کینیڈا اور یورپی ممالک کیلئے فضائی میزبانوں کی عمر کی حد مقرر
رپورٹس کے مطابق سلپ ہونے والے فضائی میزبانوں میں خواتین ایئر ہوسٹس اور مرد کیبن کریو شامل ہیں، کینیڈا میں سلپ ہونے والے فضائی میزبان فدا حسین شاہ، خالد آفریدی اسلام آباد سے ٹورنٹو فلائٹ 772 پر روانہ ہوئے تھے۔