پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے کینیڈا اور یورپی ممالک کیلئے فضائی میزبانوں کی عمر کی حد مقرر کردی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مالی بدحالی اور سہولیات کے فقدان کے باعث چند سالوں میں درجنوں فضائی میزبان بیرون ملک پروازوں سے سلپ ہوچکے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق 10 نومبر کو کینیڈا کی پرواز پر تعینات دو فضائی میزبان کریو خالد آفریدی اور فدا حسین سلپ ہوگئے۔
پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کینیڈا اور یورپی ممالک کیلئے فضائی میزبانوں کی عمر کی حد مقرر کردی۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق دونوں ممالک کیلئے 50 سال سے زائد عمر کے فضائی میزبانوں ک وروسٹر میں شامل کرنے کی ہدای کی گئی ہے، یہ فیصلہ تواتر سے خواتین ایئر ہوسٹس اور مرد اسٹیورڈز کے سلپ ہونے پر کیا کیا گیا۔