پی آئی اے کی مالی بد حالی اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے درجنوں فضائی میزبان بیرون ممالک پروازوں سے سلپ ہو چکے ہیں سلپ ہونے والوں میں فضائی کیبن کریو خالد آفریدی اور فدا حسین شاہ شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سلپ ہونے والے فضائی میزبانوں میں خواتین ایئر ہوسٹس اور مرد کیبن کریو شامل ہیں کینیڈا سلپ ہونے والے فضائی میزبان فدا حسین شاہ، خالد آفریدی اسلام آباد سے ٹورنٹو فلائٹ 772 پر روانہ ہوئے تھےکینیڈا سے واپسی پر دونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے، مذکورہ پرواز دونوں افراد کو چھوڑ کر واپس آئی ہے۔
ترجمان پی آئی اےکے مطابق فدا حسین شاہ کا پرسنل اسٹاف نمبر 61277 اور خالد آفریدی کا پرسنل اسٹاف نمبر 60744 ہےدونوں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہےتحقیقات مکمل ہونے پر دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔