ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویوو کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ جمعرات کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تربت، موہنجودڑو اور لاڑکانہ میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔





















