چیف الیکشن کمشنر نےالیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی حتمی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جانے کے اعلان پر ایم کیو ایم پاکستان کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے حتمی حلقہ بندیوں پرخدشات کے اظہار پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےایم کیوایم کومذاکرات کی دعوت دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ایم کیوایم کا حلقہ بندیوں کے معاملے پرعدالت جانےکااعلان
ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنےایم کیوایم کےخدشات اورازالہ کیلئےایم کیوایم کو4دسمبرکواسلام آبادمیں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
خیال رہے کہ آج کراچی کے منگل بازار گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حلقہ بندیوں کےمعاملےپرعدالت جانےکااعلان کیا تھا ۔