متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نےالیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی حتمی حلقہ بندیوںکیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
کراچی کے منگل بازار گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پہلے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کے حلقوں میں بدترین جیری مینڈرنگ کی گئی وہی صورتحال شہری علاقوں میں ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا وزیراعلیٰ ہماری نمائندگی کرتا ہے جو کہ بائے پالیسی شہری سندھ کے ساتھ زیادتیاں کرتا چلا آرہا ہے ۔
خالد مقبول صدیقی نے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات سے پہلے تمام حلقہ بندیوں کو درست کرنے کا مطالبہ کردیا ۔انہوں نےکہا کہ پندرہ سال سےالیکشن کمیشن نےمجرمانہ سلوک رواں رکھاہواہے،کیاپرانے وزیرابھی تک وزارتیں چلارہے ہیں۔
کنوینرایم کیوایم نے کہا کہ سندھ سیکریٹری کو سندھی سیکریٹریٹ بنادیاگیا،صوبہ سندھ کو سندھی بنادیاگیا، ایم کیوایم کےہوتےہوئےسندھودیش کاخواب پورانہیں ہوسکتا۔