چمن میں افغان طالبان رجیم نے بلا اشتعال جارحیت کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چمن کا نوجوان شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والا چمن کے رہائشی دوست محمد کا بیٹا اور شدید زخمی ہونے والا بھائی ہے، رہائشیوں کا کہناتھا کہ بلااشتعال افغان جارحیت کے باعث مارٹرگولہ گرنے سے ہمارا گھر مکمل تباہ ہوگیا۔
آپریشن غضب اللحق کی فیصلہ کن کارروائیوں کے بعد طالبان رجیم شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، افواجِ پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، طالبان رجیم نے بارہا شہری آبادی کو نشانہ بنا کر اپنے دہشتگردانہ عزائم کا اظہار کیا۔





















