انڈونیشیا میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ 80 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز رفتارمسافر ٹرین اسٹیشن پر کھڑی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ واقعہ جکارتا کے نواحی شہر بیکاسی میں پیش آیا۔
ٹرینوں کے تصادم کے باعث کئی مسافر ملبے میں پھنس گئے، ریکسیو اہلکاربوگیاں کاٹ کر مسافروں کو نکالتے رہے، حکام کے مطابق ایک ٹرین میں سوار 240 مسافر سارے محفوظ رہے، دوسری ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، خواتین کیلئے مختص بوگی مکمل تباہ ہوگئی۔
حادثے کے بعد انڈونیشیا کے صدر نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، اور واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا۔





















