مالی سال 2023-24ء کے پہلے 4 مہینوں کے دوران ملک میں ٹریکٹرز کی پیداوار 55.1 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ہزار 98 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال 2022-23ء انہی مہینوں میں 11 ہزار 27 یونٹس کی پیداوار ہوئی تھی۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PAMA) کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2023-24ء کے دوران ٹرکوں کی پیداوار میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جو 1267 یونٹس کے مقابلے میں 52.9 فیصد کمی کے بعد 597 یونٹس تک چلا گیا۔
پک اپ، ہلکی کمرشل وہیکلز اور جیپوں کی پیداوار بھی مالی سال 2022-23 کے دوران 11 ہزار 712 یونٹس سے 42 فیصد کم ہوکر 6 ہزار 797 یونٹس رہ گئی۔
پی اے ایم اے نے مزید کہا کہ مالی سال 2024ء کے دوران بسوں کی پیداوار میں 57.7 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی جو 336 یونٹس سے 142 یونٹس تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسافر کاروں کی پیداوار بھی جولائی سے اکتوبر کے دوران 42 ہزار 114 یونٹس کی پیداوار کے مقابلے میں 19 ہزار 861 یونٹس تک گرگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں موٹر سائیکلوں اور 3 پہیوں کی تیاری 4 لاکھ 13 ہزار 151 سے 3 لاکھ 73 ہزار 128 یونٹس تک گرگئی، جو 9.7 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔