عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ 10 دسمبر کو اپنی انتخابی مہم شروع کریں اور اس کے لئے انہیں کسی جلسے کی ضرورت نہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے خلاف بنائے گئے کیسز پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ کیا 12 اپریل سے 12 مئی تک کسی بندے نے میری شکل دیکھی ؟ ، پہلے تو میں کرغزستان تھا بعد میں باکو چلا گیا، کیا کسی کیمرے ،ویڈیو ، تقریر یا تصویر میں مجھے دیکھا گیا ؟۔
یہ بھی پڑھیں۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی تبلیغی اجمتاع میں شرکت
سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ میرے چلے کے دوران ہی ایک ہی قسط میں میرے خلاف سارے کیسز بنے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس اتنے ضمانتی نہیں ہیں اور جو ضمانت دیتا ہے اس کو بھی لوگ تنگ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ گرفتاری کیخلاف پٹیشن، شیخ رشید احمد نے پولیس افسران کو ’ فی سبیل اللہ ‘ معاف کر دیا
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’’ جنہیں لایا گیا انہیں ریلیف ہی ریلیف ہے ، لمبا ریلیف ہے ‘‘۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’’ کیا کبھی ایسا ہوا کہ انگوٹھا لگوانے والے بائیومیٹرک کیلئے ایئرپورٹ آ جائیں ‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا، میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے خلاف قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں اور 10 دسمبر تاریخ سے انتخابی مہم شروع کروں گا جس کے لئے کسی جلسے کی ضرورت نہیں۔