اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایون فیلڈ کیس میں بریت کے بعد نواز شریف رائے ونڈ پہنچے جہاں اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا اور اظہار تشکر کیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا، میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ کیس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل کا فیصلہ سنایا، سابق وزیراعظم کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا ایون فیلڈ کیس میں بریت کے بعد رائیونڈ پہنچنے پر اہل خانہ نے شاندار استقبال کیا اور اظہار تشکر کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا بریت کے بعد رائیونڈ پہنچنے پر اہل خاندان کا اظہار تشکر
— PMLN (@pmln_org) November 29, 2023
رائیونڈ گھر پہنچنے پر قائد مسلم لیگ (ن) کا استقبال مریم نواز شریف نے کیا
مریم نواز شریف اور گھر کے دیگر افراد نے محمد نواز شریف کو ایون فیلڈ میں بریت پر مبارک دی
اللہ تعالیٰ… pic.twitter.com/lwGAKQjaNl
رائے ونڈ کی رہائش گاہ پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال مریم نواز شریف نے کیا، اس موقع پر مریم اور گھر کے دیگر افراد نے نواز شریف کو ایون فیلڈ میں بریت پر مبارک دی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا، میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا بریت کے بعد رائیونڈ پہنچنے پر اہل خاندان کا اظہار تشکر
— PMLN (@pmln_org) November 29, 2023
رائیونڈ گھر پہنچنے پر قائد مسلم لیگ (ن) کا استقبال مریم نواز شریف نے کیا
مریم نواز شریف اور گھر کے دیگر افراد نے محمد نواز شریف کو ایون فیلڈ میں بریت پر مبارک دی
اللہ تعالیٰ… pic.twitter.com/lwGAKQjaNl
ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ نواز شریف نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اللہ نے انہیں ہر الزام سے بری کیا، قوم کو قائد نواز شریف کی بریت مبارک ہو، قید خانے، زنداں، بے بنیاد مقدمات، کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیا گیا، لیکن اللہ تعالیٰ نے سچائی واضح کردی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز کو مبارک دیتا ہوں جس نے ہمت، صبر اور بہادری سے حالات کے جبر کا مقابلہ کیا، نواز شریف کے اللہ پر کامل بھروسے اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا۔